آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میتھیو ویڈ نے وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ ریڈ بال کرکٹ یعنی ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ شیفلڈ شیلڈ ٹرافی کا فائنل میتھیو ویڈ کے فرسٹ کلاس کیرئیر کا آخری میچ ہوگا۔

دوسری جانب میتھیو ویڈ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سکواڈ میں شامل ہونے کے لیے پر امید ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں خصوصی طور پر بی بی ایل میں زبردست فام دکھانا چاہتا ہوں، ریڈ بال فارمیٹ نہ کھیلنا مجھے خود کو مضبوط رہنے کا موقع دے گا۔واضح رہے کہ میتھیو ویڈ نے 2012 سے 2021 تک 36 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن