وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئین میں اداروں کا کردار واضح کردیا گیا، صدرکو آئینی استثنیٰ حاصل ہے، عدلیہ کےساتھ تصادم نہیں ہوگا۔

May 15, 2010 | 00:07

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مشکل حالات میں بھی اپنی پالیسیوں پرعمل پیرا ہے، اٹھارہویں ترمیم سے ادارے مضبوط ہوں گے، عدلیہ، انتظامیہ اورپارلیمنٹ میں تصادم کی باتیں نہیں ہونی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تنقید کا کبھی برا نہیں منایا، حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کی بھرپورکوشش کررہی ہے۔ میڈیا عام آدمی کے مسائل بھی اجاگر کرے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد جائے وقوعہ کو دھونے کے بارے میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی رپورٹ وزارت داخلہ کے حوالے کردی گئی ہے، تحقیقات مکمل ہونے پرقاتلوں کو ضرور بے نقاب کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ دانستہ ظاہر نہیں کی گئی تاکہ قتل کی تحقیقات مثبت سمت میں آگے بڑھ سکیں۔
مزیدخبریں