راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں نرسری کلاسزکی ٹیچرزاپنے مطالبات کے حق میں وزیر تعلیم بھانورلال میگھاول کے گھر کے باہر احتجاج کررہیں تھیں ۔ اچانک پولیس نے انھیں گھیرے میں لیکران پرلاٹھیاں برسانا شروع کردیں اور انھیں بالوں سے پکڑکر گھسیٹا جس کے باعث متعدد خواتین بے ہوش ہوگئیں ۔ دوسری جانب ریاست راجستھان کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی معلومات نہیں ہیں ۔