پنجاب بنک فراڈ کیس کے مرکزی ملزم ہمیش خان نیب حکام کی حراست میں امریکہ سے لاہور پہنچ گئے

May 15, 2010 | 02:03

سفیر یاؤ جنگ
پنجاب بنک کے سابق صدرہمیش خان کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی پرواز پی کے سات سو بیالیس کے  ذریعے نیویارک سے لاہورلایا گیا۔ جہاں نیب نے حارث سٹیل ملز کیس میں ان کی باقاعدہ گرفتاری ڈال کرمزید تحقیقات کیلئے انہیں چنبہ ہائوس منتقل کردیا۔ امریکی شہریت رکھنے والے ہمیش خان کی آمد پر لاہور ائیرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نو ارب روپے کے مبینہ فراڈ میں مطلوب ہمیش خان پاکستان سے فرار ہوکر امریکہ منتقل ہوگئے تھے، تاہم امریکی حکام نے پاکستانی سپریم کورٹ کے احکامات اورپنجاب حکومت کی پیروی کے باعث انہیں پاکستانی تحقیقاتی اداروں کے سپرد کردیا ہے۔ ہمیش خان کو ہفتے کے روز نیب کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
مزیدخبریں