عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر، سپین کے رافائیل نڈال، برطانیہ کے اینڈی مرے اور آسٹریا کے جرگن میلزر نے میڈرڈ ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

May 15, 2010 | 02:54

سفیر یاؤ جنگ
سپین کے شہر میڈرڈ میں جاری کلے کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں ٹاپ سیڈ روجر فیڈرر نے ہم وطن سٹینی سلاس واورنکا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دفاعی چیمپئن فیڈرر نے واورنکا کو ایک آسان مقابلے کے بعد چہ تین اور چہ ایک سے شکست دی۔ دوسری جانب نمبر تین سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے رومانیہ کے وکٹر ہینسکیو کو سٹریٹ سیٹس میں چہ دو اور چہ ایک سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔ ادھر سپین کے رافائیل نڈال نے امریکہ کے جان آئزنر اور آسٹریا کے جرگن میلزر نے سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو کے شکست دے کر کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کیا
مزیدخبریں