فیراری ڈرائیور سپین کے فرنینڈو الونسو نے فارمولا ون چیمپئن شپ کی موناکو گراں پری کا پریکٹس مرحلہ جیت لیا

مونٹی کارلو کے موناکو سٹریٹ ریسنگ سرکٹ پر ہونے والے پریکٹس مرحلے میں فیراری ڈرائیور ایک منٹ اور چودہ اعشاریہ نو صفر سیکنڈز کے وقت کے ساتھ سرفہرست رہے۔ مرسیڈیز ڈرائیور جرمنی کے نکو روزبرگ ایک منٹ اور پندرہ اعشاریہ صفر ایک سیکنڈ کے وقت کے ساتھ دوسرے جبکہ ریڈبُل رینالٹ ڈرائیور جرمنی ہی کے سیباسٹین ویٹل تیسرے نمبر پر رہے۔ دفاعی چیمپئن میکلارن مرسیڈیز ڈرائیور جینسن بٹن نویں پوزیشن حاصل کر سکے۔ موناکو جی پی کی پول پوزیشن کے لیے ریس ہفتے کے روز ہو گی

ای پیپر دی نیشن