ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیانے پاکستان کو سنسنی خیزمقابلے کے بعدتین وکٹوں سےشکست دے کرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

بیزے جورسٹیڈیم سینٹ لوشیا میں آسٹریلیا نےپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس کی جانب سے کامران اکمل اور سلمان بٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ اورانتہائی ذمہ دارانہ اندازمیں بیٹنگ کی۔اکمل نے بتیس بالوں پراپنی نصف سنچری مکمل کی۔
پاکستان کودوسرا نقصان نواسی رنز کے ٹوٹل پراٹھانا پڑا۔قومی ٹیم کا مجموعی سکورجب ایک سو تیرہ رنز ہوا تو شاہد آفریدی آٹھ رنز کی انفرادی اننگزکھیلنے کے بعد ڈیوڈ ہسی کی بال پرہڈن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔گرین شرٹس کی چوتھی وکٹ ایک سوپینتالیس کے سکور پرگری۔عمراکمل نے اپنی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت اٹھائیس بالوں پر چار چھکوں اوردوچوکوں کی مدد سے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی۔اٹھاسی کے مجموعے پر رزاق بارہ رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ یوں پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں پرایک سواکیانوے رنز بنائے ۔جواب میں آسٹریلوی ٹیم کوپہلا دھچکا صرف ایک رن کے ٹوٹل پرلگا جب محمد عامرنے ڈیوڈ وارنر کوصفر پر چلتا کیا۔عامرنے اگلے ہی اوور میں ڈینجرمین شین واٹسن کوسولہ کے انفرادی سکورپر میدان بدر کردیا۔ کینگروزکوتیسرا نقصان اٹھاون رنزکے مجموعے پراٹھاناپڑا۔مائیکل کلارک پچیس رنز بناکرآفریدی کی بال پرکامران اکمل کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔ڈیوڈ ہسی تیرہ رنز بناکررحمان کوان ہی کی بال پر کیچ تھما بیٹھے۔کیمرون وائٹ نے پاکستانی باؤلرز کاجم کر مقابلہ کیا اور ٹیم کا مجموعہ ایک سو انتالیس رنز تک پہنچا دیا۔انہوں نے تینتالیس رنز بنائے۔ وائٹ کوعامرنے حفیظ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔اسٹیون اسمتھ پانچ رنزکی اننگز کھیلنے کےبعد سعید اجمل کی بال پر اکمل کےہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔کھیل کے اختتامی لمحات میں مائیکل ہسی نے ٹیم کوبیس ویں اوورکی پانچویں بال پرفتح سے ہمکنار کرادیا۔ہسی نے صرف چوبیس بالوں پرچھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے ساٹھ رنزسکورکئے ۔یوں اب آسٹریلیا اتوارکوفائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...