طوفانی بارشوں کے باعث صوبے کا ایک بڑا حصہ زیرآب آ گیا ہے ، مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث سینکڑوں مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ روز مزید بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کئی دنوں سے جاری بارشوں کے باعث اب تک چھیاسی افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سولہ افراد بدستور لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے میں آنیوالے دنوں میں مزید بارشوں کا خدشہ ہے ۔