راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے ریفرنس کی سماعت کی ۔ آج نیب کی جانب سے پراسکیوٹر عارف چوہان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم اورسابق چیئرمین سی بی آر اے آرصدیقی کی جانب سے ان کے وکیل اشتیاق حیدرنے کیس کی پیروی کی۔ انھوں نے عدالت سے استدعا کی کے اے آرصدیقی علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ لہذا انھیں آج حاضری سے استثنی دیا جائے جسے عدالت نے منظورکرلیا۔ تاہم اکتیس مئی کو آئندہ سماعت پرانھیں ہر صورت عدالت میں حاضرہونے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے چھ غیرملکی ڈائریکٹرز کی عدالت میں طلبی کے سمن بھی جاری کئے جبکہ بیگم نصرت بھٹو کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہونے کی وجہ سے اس حوالے سے کوئی آرڈر جاری نہ ہوسکا ۔