مظفرگڑھ کے حلقہ این اے ایک سواٹھہتر میں پاکستان جمہوری پارٹی کے امیدوار نوابزادہ افتخار کے پولنگ ایجنٹ کو مخالف گروپ نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔  

May 15, 2010 | 22:45

سفیر یاؤ جنگ
مظفرگڑھ کے حلقہ این اے ایک سواٹھہتر میں واقع شاہ جمال ہائی سکول میں تعینات پولنگ ایجنٹ ناصر اسلام کی پیپلزپارٹی کے حامی اخترجگنو سے تلخ کلامی ہوئی جس پر اختر نے مبینہ طورپر فائرنگ کردی ۔ گولی لگنے سے ناصر اسلام موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ شاہ جمال میں بند کردیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد پولنگ بند کرادی گئی اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ۔ پولنگ سٹیشن بوائز ہائی سکول مہرپور میں بھی امیدواروں کے حامیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی۔ پاکستان جمہوری پارٹی کے امیدوارنوبزادہ افتخارخان نے الزام عائد کیا ہے کہ ہنگامہ آرائی پیپلزپارٹی کے امیدوار جمشیددستی اور ان کے حامیوں کے آنے کے بعد ہوئی۔ انہوں نے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کوزدوکوب کیا گیا ۔ این اے ایک سواٹھہترمیں جمشید دستی، نوابزادہ افتخارعلی خان اور غلام مصطفیٰ کھر سمیت کل اٹھارہ امیدوار مدمقابل ہیں ۔ مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی دو سو انسٹھ کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار سمیع اللہ لغاری اور آزاد امیدوار مخدوم زادہ سید باسط سلطان سمیت نو امیدوار میدان میں ہیں ۔
۔ این اے ایک سواٹھہترمیں جمشید دستی، نوابزادہ افتخارعلی خان اور غلام مصطفیٰ کھر سمیت کل اٹھارہ امیدوار مدمقابل ہیں ۔ مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی دو سو انسٹھ کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار سمیع اللہ لغاری اور آزاد امیدوار مخدوم زادہ سید باسط سلطان سمیت نو امیدوار میدان میں ہیں ۔
مزیدخبریں