ملک میں بجلی کی پيداوار ميں کمی سے شارٹ فال ایک ہزارپانچ سو دس ميگا واٹ ہو گيا، چھ سے نوگھنٹے لوڈ شيڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 

May 15, 2010 | 22:51

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی وبجلی کےمطابق ملک بھرميں بجلی کی طلب چودہ ہزارچھ سو ستانوے ميگاواٹ اور پيداوار تیرہ ہزار ایک سوستاسی ميگاواٹ ہے ۔ پن بجلی سے چارہزارچھ سواڑتیس ميگاواٹ ، تھرمل سے دوہزارپانچ سو چھ اورآئی پی پيز سے پانچ ہزار نو سو پندرہ ميگاواٹ بجلی پيدا کی جارہی ہيں۔ آئی پی پيز سے مزيد ایک ہزارميگاوآٹ بجلی کی پيداوار متوقع ہے۔ رينٹل پاور پلانٹ سے بجلی کی پيداوارایک سو اٹھائیس ميگا واٹ ہے۔ کراچی ميں بجلی کی طلب کے پيش نظر کے ای ايس سی کو چھ سو نوے ميگاواٹ بجلی فراہم کی جاری ہے۔ دوسری جانب تربيلا ڈيم سے پانی کے اخراج ميں پانچ ہزارکيوسک اضافہ کرديا گيا ہے۔ دريائے سندھ ميں پانی کے بہاؤ ميں کمی سے تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح ايک فٹ کم ہوگئی۔ جبکہ منگلاڈیم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے تراسی فٹ بلند  ہے۔
مزیدخبریں