بھارتی موقف مسترد : کرکٹ آسٹریلیا نے تمام انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ ریفرل سسٹم کی حمایت کر دی

سڈنی (این این آئی)کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت سے یکسر متضاد موقف اپناتے ہوئے تمام انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ ریفرل سسٹم کی حمایت کی ہے۔ ان دنوں یو ڈی آر ایس صرف باہم مقابل ٹیموں کے بورڈز کی رضامندی اور منشا پر ہی استعمال ہوتا ہے۔ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے گزشتہ دنوں لارڈز میں منعقدہ میٹنگ میں اس بارے میں سفارش کی ہے جس پر چیف ایگزیکٹو کمیٹی 26 تا 30 مئی کو ہانگ کانگ کے اجلاس میں غور کرے گی اور حتمی فیصلہ کرے گی۔ سی اے کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ میں اس نظام کا حامی ہوں، سی اے کی جانب سے میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ریفرل سسٹم ہر طرز کی کرکٹ میں لازمی قرار دیا جانا چاہئے البتہ ابھی اس تجویز کو آئی سی سی کی مختلف کمیٹیوں کے زیرغور آنا ہے اس کے بعد ہی یہ قانون کی شکل میں نافذ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب بھارت کا م¶قف ہے کہ کرکٹ فیلڈ پر فیصلے صادر کرنے کا اختیار امپائرز کے ہاتھ میں ہی ہونا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن