پاکستان کوویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے ایک سوانتالیس رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں

May 15, 2011 | 08:57

سفیر یاؤ جنگ
گیانا میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگزچونتیس رنز دو کھلاڑی آوٹ پردوبارہ شروع کی تاہم سعید اجمل کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے میزبان ٹیم بے بس دکھائی دی اور تمام کھلاڑی ایک سو باون رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے چندرپال نےچھتیس اور بشو نے چوبیس رنز بنائے ، سعید اجمل نےبیالیس رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔مجموعی طور پر دو سو انیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور صرف دو رنز پر اس کی تین وکٹیں گر گئیں ۔ لیکن کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں اٹھہتر رنز بنا کر ااسکوراسی رنز تک پہنچادیا، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر مصباح الحق چونتیس اوراسد شفیق چالیس رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ،
مزیدخبریں