محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پشاور،چترال ،مردان،گلگت، شیخوپورہ، سرگودھا، جہلم، نارووال، قصور، مظفر آباد، سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش ہے۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔