امریکہ میں پاکستان کے سفیرحسین حقانی نے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر اورعسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں

May 15, 2011 | 10:47

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق حسین حقانی نے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ امریکہ میں پاکستان مخالف لابی متحد ہوچکی ہے اوراس کی کوشش ہے کہ ایبٹ آباد واقعے کے بعد پاکستان کو ایک ناکام ریاست ثابت کیا جائے، اس لئے امریکہ مخالف جذبات کوابھارنے کا کوئی حصہ حکومت کی طرف سے نہیں آنا چاہیے کیونکہ یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں، ذرائع کے مطابق حسین حقانی کو اعلی خفیہ اداروں کے کہنے پر پاکستان بلایا گیا تھا تاکہ وہاں کی صورت حال کا اندازہ لگایا جا سکے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر نے عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔
مزیدخبریں