سکیورٹی فورسز نے ایبٹ آباد میں اسامہ کا کمپاﺅنڈ کلیئرقرار دیدیا

اےبٹ آباد (ثناءنیوز ) اےبٹ آباد مےں اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ کو سےکورٹی فورسز نے کلےئر قرار دے دےا ۔ ذرائع کے مطابق سےکورٹی فورسز جن مےں انجےنئرنگ کور اور دےگر متعلقہ ادارے شامل تھے کو اطلاع تھی کہ اسامہ کے کمپاونڈ مےں کچھ دھماکہ خےز موادہے اور بارودی سرنگےں بچھائی جانے کا بھی خدشہ تھا ۔ےہ سرچ آپرےشن تقرےباً سات روز تک جاری رہا ہے ۔ جسے ہفتہ کو مکمل کرنے کے بعد کمپاونڈ کو فورسز نے کلےئر قرار دے دےا ہے اور فورسز کو کوئی بارودی مواد اور سرنگ نہےں ملی تاہم کمپاونڈ کو مےڈےا اور لوگوں کے لےے کھولنے سے متعلق فےصلہ نہےں کےا گےا ۔
کمپاﺅنڈ

ای پیپر دی نیشن