ایبٹ آباد (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر طاہر سرفراز عباسی ایڈووکیٹ نے ایبٹ آباد آپریشن کے واقعہ کی بارہ دن گذرنے کے باوجود ایف آئی آر نہ درج کرنے اور کمپا¶نڈ کو میڈیا کے لئے نہ کھولنے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت میں رٹ دائر کی ہے جسے سماعت کے لئے منظور کر لیا گیا ہے۔ رٹ میں انہوں نے م¶قف اختیار کیا کہ اتنے بڑے واقعہ کو بارہ دن گذر گئے مگر آج تک ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی ایف آئی آر تک درج کی نہ ہی کمپا¶نڈ کو میڈیا کے لئے کھولا گیا جس کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ عالمی و مقامی میڈیا واقعہ کے بارے میں غلط رپورٹنگ کر رہے ہیں جس سے نہ صرف ملک و قوم کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے بلکہ ایبٹ آباد کا امن و امان تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ لوگوں میں خوف و ہراس ہے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے انکوائری کمیٹی بنائی جائے جس میں وکلا اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے اور اسامہ بن لادن کے زیر استعمال کمپا¶نڈ کو صحافیوں کے لئے کھولا جائے۔ سیشن جج ایبٹ آباد نے رٹ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لئے اسے ایڈیشنل سیشن جج کو ریفر کر دیا ہے۔
رٹ منظور
رٹ منظور