سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کی وجہ سے توہین عدالت کیس میں بابراعوان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

May 15, 2012 | 10:57

سفیر یاؤ جنگ
سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعيد پر مشتمل دورکنی بینچ نےبابراعوان کے خلاف توہين عدالت کيس کی سماعت کی۔ بابراعوان کی طرف سے عدالت کو بتاياگياکہ فرد جرم عائد کرنے کے فيصلہ پر انٹراکورٹ اپيل کی سماعت کل ہوگی اس لئے عدالت عدالت فرد جرم عائد نہ کرے۔ جس کے بعد عدالت نے مقدمہ کی مزيد سماعت سترہ مئی تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل انٹر کورٹ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
مزیدخبریں