نیٹوسپلائی بحال کرانے کے لئے امریکی کوششوں میں تیزی، امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت کا دعویٰ ۔

May 15, 2012 | 11:07

سفیر یاؤ جنگ
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے تمام امور پرگفتگو جاری ہے اور امریکی ٹیم ابھی تک اسلام آباد میں اس ایشوپرکام کر رہی ہے ۔ محکمہ دفاع کے ترجمان جارج لٹل اورکیپٹن جان کروبی نے بریفنگ میں بتایا کہ نیٹوسپلائی کے لئے ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ ایساف کمانڈرجنرل ایلن جنرل اشفاق پرویزکیانی سے ملاقات کے بعد پرامید ہیں جبکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں پاکستان کی امداد پر پابندیوں کی صرف تجاویز ہیں، ابھی انہیں قانونی حیثیت نہیں دی گئی۔
مزیدخبریں