صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے عملے کی رہائی کے لیے قزاقوں کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم۔

May 15, 2012 | 11:35

سفیر یاؤ جنگ
اٹھارہ ماہ قبل ایم وی البیڈو کے عملے کے بائیس افراد کو صومالی قزاقوں کی جانب سے یرغمال بنایا گیا تھا، جن میں سات پاکستانی بھی شامل ہیں، مغویوں کی رہائی کے بدلے صومالی قزاقوں نے اٹھائیس کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود رقم کا انتظام نہیں کیا جاسکا، سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کا کہنا ہے کہ قزاقوں کی جانب سے مانگی گئی رقم میں تیرہ کڑوڑ روپے کم ہیں، تاہم قزاقوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، احمد چنائے کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بارہ سے چودہ گھنٹوں میں رقم کا انتظام کر لیں گے۔ جبکہ مغویوں کے اہل خانہ نے شدید پریشانی کے عالم میں حکومت سمیت مخیر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد رقم کا انتظام کرکے ان کے پیاروں کی وطن واپسی ممکن بنائیں۔ ایم وی البیڈو کا واقعہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ صومالی قزاقوں سے جنٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح ٹھوس اقدامات کیے جائیں،
مزیدخبریں