صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر صومالی قذاقوں کی قید سے سات پاکستانیوں کی رہائی کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ رحمن ملک

May 15, 2012 | 14:11

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں معروف سماجی رہنما انصار برنی نے وزیرداخلہ رحمن ملک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمن ملک کا کہنا تھا کہ آئے روز صومالی قذاقوں کے ہاتھوں بحری جہازوں اور عملے کے اغوا کا معاملہ انٹر پول اور اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا جبکہ سات پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر اقدامات شروع کردیئے ہیں۔اس حوالے سے انصار برنی کی مشاورت سے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے جبکہ وہ جلد گورنر سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ۔اس موقع پر انصار برنی نے صومالی قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں اور ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کے لئے اقدامات پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
مزیدخبریں