فرانس میں کل سے شروع ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز فلم فیسٹیول کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پیسنٹھ ویں کانز میلے کے پوسٹر پر مارلن مونرو کی تصاویر شائع کی گئی ہیں جس کا مقصد ان کی فنی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔فیسٹیول کا آغاز بچوں کے لئے بنائی گئی فلم مون رائز کنگڈم کے ورلڈ پریمیئر سے ہوگا۔ ستائیس مئی تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔