لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف وزیراعظم، سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی پنجاب و خیبر پی کے کے انتخابات میں حصہ لے گی۔ اس بات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لئے مخدوم جاوید ہاشمی امیدوار ہوں گے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں اشتراک عمل بھی ہوسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں بھی سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کیلئے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریگی۔
تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں بڑے عہدوں پر مقابلے کا فیصلہ کر لیا جاوید ہاشمی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے
May 15, 2013