پیپلز پارٹی متحدہ دھاندلی نہ کرتیں تو سندھ سے نام و نشان مٹ جاتا: ممتاز بھٹو

لاڑکانہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے ایک بیان میں پی ایس 37 رتو ڈیرو کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے سو سال کی طرح حالیہ الیکشن میں بھی بھرپور اصلی بھٹوﺅں کا ساتھ دیا ہے جس وجہ سے ہم نے الیکشن جیتی ہوئی سمجھتے ہیں۔ سندھ کو پھر سابقہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی والوں کی حکومت نصیب ہو گی جس نے پانچ سال سندھیوں کو اذیتیں دیں اور ان کا خزانہ لوٹ کر خالی کر دیا تھا ۔ آئی جی سندھ میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی بڑے پیمانے پر دھاندلی نہ کرتے تو خیبر پی کے‘ پنجاب اور بلوچستان کی طرح سندھ میں بھی ان کا نام نشان ہمیشہ کے لئے مٹ جاتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...