کراچی(اے پی اے ) نیب نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈوایساف کنٹینرزسکینڈل میں ملوث محکمہ کسٹمز کے مزید 3افسران کے گرفتاری وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں۔ 2 کسٹمز افسران سمیت 176 کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیب نے 30اپریل2013کومحکمہ کسٹمزکے پرنسپل اپریزر سردارامین فاروقی کوگرفتارکرکے 14دن کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔ مذکورہ کسٹمزافسرکوقومی احتساب بیورونے گزشتہ سال بھی گرفتارکیا تھا لیکن بعد ازاں وہ ضمانت پر رہاہو گیا۔ نیب سندھ کی جانب سے محکمہ کسٹمزکوارسال کردہ خط کے مطابق محکمہ کسٹمزکے پرنسپل اپریزرزمسعود حسن، ریاض الرحمن،سیدمحمدوسیم کاظمی اورسردارامین فاروقی پر فردجرم عائد کرتے ہوئے مذکورہ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔