کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کا سوال کیا تھا مطالبہ نہیں۔ وہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں ووٹ دینے پر ہم قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، عوام نے بلٹ کا مقابلہ بیلٹ سے کیا۔ رضا ہارون نے کہاکہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو کراچی کے عوام نے ان چیزوں کو ناکام بنا دیا تو دہشت گردی کا سہارا لیا گیا۔
کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنیکی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے: رضا ہارون
May 15, 2013