ایگروفارمزکیس: بڑے لوگوں کو الاٹمنٹ کی تو شفافیت کہاں رہی:چیف جسٹس

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں ایگروفارم کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سے ایگروفارم کے تمام الاٹیوں کی فہرست طلب کرلی اورکہا ہے عدالت کو بتایا جائے جن افراد کو قواعد کیخلاف زرعی فارم الاٹ کئے گئے ان کیخلاف اب تک کیاکارروائی کی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس اعجازچودھری پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پرسی ڈی اے کے وکیل افنان کنڈی نے عدالت کو معاہدہ کے مطابق کام نہ کرنے والے ایگروفارمز کے بارے میں بتایاکہ جو مالکان اپنے فارمز کو زرعی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرتے ان کو سی ڈی اے نے 45دن کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے وہ زائد رقبہ پر کی گئی تعمیرات ختم اور اپنے فارمز پر معاہدہ کے مطابق سبزیاں اور اجناس اگائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کیاان فارمز کی الاٹمنٹ کیلئے کبھی قرعہ اندازی کی گئی ہے صرف بڑے لوگوں کوالاٹمنٹ کی گئی ہے تویہ اس میں شفافیت کہا ں رہی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...