ملکی بقا اور استحکام کیلئے تمام مسلم لیگوں کا اتحاد ضروری ہے: اعجازالحق

فقیروالی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اور نومنتخب ایم این اے اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ملکی بقاءسلامتی اور سیاسی استحکام کےلئے تمام مسلم لیگی جماعتوں کا اکٹھا ہو نا ضروری ہے، الیکشن سے پہلے میں نے بہت کوشش کی اب میں اپنی کوششوں کو مزید تیز کروں گا۔ نواز شریف اور انکے خاندان سے ہمارا دیرینہ تعلق ہے، پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین موڑ سے گزر رہا ہے، معاشی استحکام اور امن و امان کے ابتر صورتحال ہے نئی آنے والی حکومت کو ان چیلنجز سے نمٹنے کےلئے موثر اقدامات کرنا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تمام مسلم لیگوں کو اکٹھا کرنا میرا دیرےنہ خواب ہے، ملک کی سلامتی یکجہتی کےلئے تمام سیاسی قوتوں کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا علاقہ کی تعمیر و ترقی کےلئے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کروںگا۔

ای پیپر دی نیشن