”دھاندلی ہوئی“ فنکشنل لیگ کل سندھ میں یوم سیاہ منائے گی

May 15, 2013

کراچی (وقت نیوز) سربراہ فنکشنل لیگ پیر پگاڑا نے 16 مئی کو دھاندلی کے خلاف سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے16 مئی کو احتجاج کی کال دی ہے۔ رہنما فنکشنل لیگ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج کوتسلیم نہیں کرتے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔ انتخابات میں 8 قومی اور 27 صوبائی حلقوں میں دھاندلی کی گئی ہے۔ حالیہ الیکشن ملکی تاریخ کے متنازعہ ترین الیکشن ہیں۔ کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹرز سے احتجاج میں ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔ 16 مئی کو کاروبار اور ٹریفک بند رکھی جائے۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ کا طرز عمل درست نہیں اسے احتجاج کیلئے دوسرے طریقے اختیار کرنے چاہئیں۔

مزیدخبریں