آپکے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، اوباما کا نواز شریف کو فون

May 15, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) امریکی صدر بارک اوباما نے نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے عام انتخابات میں ان کی پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ بارک اوباما نے نواز شریف سے کہا کہ آپ نے بہادری کے ساتھ انتخابی مہم چلائی ہے اور آپ کو جو مینڈیٹ ملا ہے امریکہ اس کا احترام کرتا ہے۔ امریکی صدر نے نواز شریف سے کہا کہ آپ کی شخصیت کے بارے میں اچھی باتیں سنی ہیں، میری خواہش ہے کہ ہم دونوں کی جلد ملاقات ہو۔ بارک اوباما نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے مزید مضبوط، دوستانہ اور تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے۔ نواز شریف نے مبارکباد دینے پر امریکی صدر اوباما کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزیدخبریں