لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہورمیں " بائیو سٹیٹ اور ڈیٹا اینالیسز میتھڈالوجی" کے موضوع پر پانچ روزہ شارٹ کورس کا گذشتہ روز آغاز ہوا ۔ افتتاحی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پاشانے کہا کہ تحقیقی میدان میںشماریات کوبنیادی اہمیت حاصل ہے اور اس کے بغیر کوئی تحقیق مکمل نہیں ہوسکتی لہذا یہ شارٹ کورس شرکاءکو تحقیق میں سٹیٹ کے استعمال سے روشناس کرائے گی جو محققین کو اُن کی تحقیق میں مددگار ثابت ہوگی۔