ملک کی ترقی کیلئے محاذ آرائی کی سیاست کو ترک کرنا ہوگا: جے یو آئی

May 15, 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی پنجاب کے امیر مو لا نا رشید احمد لدھیانوی نائب امیر مو لا نا جمیل الرحمن درخواستی سیکر ٹری جنرل ڈاکٹر عتیق الرحمن سیکر ٹری اطلا عات محمد اقبال اعوان اور ڈپٹی سیکر ٹری اطلا عات حاجی محمد قیوم نے انتخا بات میں مجموعی طور پر پر امن انتخابات اور جے یو آئی کی کامیابیوں پر عوام اور کار کنوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو عوامی بڑا ووٹ ملنے کے بعد ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کو مباکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ مسلم لیگ ملک میںنظام مصطفی ﷺ کے لیئے سب سے پہلے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تر قی کے لیئے محازارائی کی سیا ست کو تر ک کر نا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان پر دکھ ہوا ہے ملک ایسے بیا نات کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کو ملک سے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ملک خلاف ہر سازش کا جے یو آئی ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی۔

مزیدخبریں