لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئبا) نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو کو ہدایت کی ہے کہ وہ سابق سیکرٹری محمد اکرم کو غیرقانونی سرگرمیوں سے باز رکھنے کی کوشش کریں۔ فیڈریشن کے صدر کے نام لکھے گئے خط میں آئبا کے ڈائریکٹر آف ایکسٹرنل ریلیشن کا کہنا تھا کہ محمد اکرم انٹرنیشنل اولمپک کونسل اور اولمپک کونسل آف ایشیا کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق سیکرٹری کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے کسی بھی قسم کے معاملات میں مداخلت کر سکیں۔