انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی، پراسیکیوٹر سید محمد طیب نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف حکومت کی جانب سے پیروی سے معزرت کر لی، انہوں نے موقف اختیارکیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پرسابق صدرکے خلاف ججز نظر بندی کیس میں پیروی نہیں کرسکتے۔جس پرعدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر نیا پراسیکیوٹر مقرر کریں، جبکہ سابق صدر کی جانب سے الیاس صدیقی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پرویزمشرف جیل میں ہیں لیکن پولیس نے تفتیش کے باوجود بھی ابھی تک مقدمے کا چالان عدالت میں پیش نہیں کیا۔ قانونی طورپرپولیس چودہ روز میں کیس کا چالان پیش کرنے کی پابند ہے۔ عدالت نےپولیس کی تفتیشی ٹیم کو اٹھارہ مئی کو کیس کا چالان عدالت میں پیش کرنےکا حکم جاری کرتے ہوئےسابق صدرکی درخواست ضمانت پرسماعت اٹھارہ مئی تک ملتوی کردی۔
ججزنظربندی کیس میں پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کے قتل کےبعد دوسرے سرکاری وکیل نے بھی کیس کی پیروی سے معذرت کرلی۔
May 15, 2013 | 20:30