پاکستان کرکٹ بورڈ کا سنٹرل کنٹریکٹ میں 25 فیصد اضافے کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2014ء سے ہوگا۔ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کی تینوں کیٹگریز میں گذشتہ سال ملنے والے ماہانہ اعزازیہ میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ ٹیسٹ میچز کی فیس میں 25 اور ون ڈے میچز کی فیس میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ انفرادی اور سیریز جیتنے کے بونس کو بھی ریوائز کیا گیا ہے۔ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے نام لاہور میں جاری سمر کیمپ کے اختتام تک راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کیمپ میں شامل کھلاڑی پوری توجہ کے ساتھ اپنی ٹریننگ پوری کر سکیں۔سنٹرل کنٹریکٹ میں کوئی اضافی کیٹگری نہیں رکھی گئی ہے ماضی میں ایمرجنگ کھلاڑیوں کے لئے بھی ماہانہ اعزازیہ رکھا جاتا رہا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے مالی بوجھ سے بچنے اضافی کیٹگری کو ختم کر دیا ہے۔ ل کنٹریکٹ میں شامل 22 کھلاڑیوں میں سے بعض کی کیٹگری میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ یکم جنوری سے 2014ء سے اب تک کھیلے جانے والے انٹرنیشنل میچز کے پچاس فیصد واجبات جاری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...