لاہور (این این آئی+آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اور ریجن کی ٹیمیں ایک ساتھ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلیں گی ۔ امکان ہے کہ کل پاکستان کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک کرکٹ کے بارے میں اپنی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریگا۔ پلان کے تحت انڈر19 ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم کردیا جائے گا۔ نئے سیزن میں ڈیپارٹمنٹل انڈر19 ٹیمیں کسی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔آئندہ سیزن میں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں انگلش کائونٹی کے طرز پر اے اور بی ڈویژن لیگ ہوگی۔
انڈر19 ریجنز تک محدود کرنے کا فیصلہ ، محکموں کی جونیئر ٹیمیں ختم ہو جائیں گی
May 15, 2014