حیدرآباد: حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر دو گروپوں میں تصادم، کانسٹیبل سمیت2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

حیدرآباد(آئی این پی) حیدرآباد میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ اے ایس آئی سمیت 14 افراد شدید زخمی ہوگئے،فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے قدم گاہ مولاعلی ، نیاپل ، کوہ نور چوک کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس کے اعلی افسران اور منتخب نمائندوں نے علاقے کادورہ بھی کیا۔ پولیس کے مطابق سٹی تھانے کی حدود میں حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے سلسلے میں جشن نومولود کعبہ کا جلوس نکالا گیا۔ کوہ نور چوک پر جلوس میں شامل 2گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سٹی حنیف شیخ کا گن مین فیصل  سمیت 2ہلاک جبکہ اے ایس آئی آدم علی خشک سمیت 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے قدم گاہ مولاعلی ، نیاپل ، کوہ نور چوک کو گھیرے میں لے لیا ۔ جبکہ پولیس کے اعلی افسران اور منتخب نمائندوں نے علاقے کادورہ بھی کیا۔ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل افراد نے پتھاروں ، ٹھیلوں اور موٹرسائیکلوں کی توڑ پھوڑ اور جلانے کی کوشش کی جس کے باعث پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا تاہم پولیس اور رینجرز نے مشتعل افراد کومنتشر کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...