کابل: ملاعمر کے قریبی ساتھی ابراہیم سادار تحریک طالبان کے نئے عسکری کمانڈر مقرر پاکستانی جیل میں قید تھے، رواں سال رہا کیا گیا

May 15, 2014

کابل(آن لائن) افغان طالبان  کے سپریم  لیڈر ملا محمد عمر  کے قریبی ساتھی ابراہیم  سادار  کو  تحریک طالبان کا  نیا عسکری  کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  نئے ملٹری کمانڈر  ابراہیم سادار  پاکستانی جیل میں قید تھے جنہیں رواں سال افغان حکومت کی درخواست پر  افغانستان کے حوالے کیا گیا تھا۔ ابراہیم سادار  افغان طالبان  کے امیر ملا عمر کے قریبی ساتھی ملا منصور کے اتحادی  بھی تھے  انہیں ملا عبدالقیوم  ذاکر کی جگہ  طالبان کا عسکری  کمانڈر بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں