بغداد (نوائے وقت رپورٹ+اے پی پی) عراق کے مغربی شہر فلوجہ کے قریب متعدد دھماکوں میں 150 افراد ہلاک بیسیوں افراد زخمی ہو گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق عراقی فوج اور مقامی مزاحمت کاروں سے ہے۔ دھماکے بارود سے بھری 8 گاڑیوں کے ذریعے بیک وقت کئے گئے۔ دھماکوں سے عراقی فوج کے ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ادھر عراقی فوج نے بیجی آئل ریفائنری اور اس کے نواحی علاقوں سے دہشتگردوں کو پسپائی پر مجبور کردیا۔ میڈٖیا رپورٹس کے مطابق عراقی افواج نے داعش کو بیجی شہر کے العسکری، النفط اور الشہدا کے اہم علاقوں سے پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔بیجی آئل ریفائنری کے کچھ حصے اور اس کے نواحی علاقوں سے بھی دہشتگردوں کا صفایا ہوچکا ہے۔ حزب اللہ عراق بٹالین نے بھی اعلان کیا ہے کہ فلوجہ شہر کے علاقے الہیتاویین میں واقع عراقی فوج کے ایک مرکز کو بھی دہشتگردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔