اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آپریشن کا فیصلہ کرتے وقت پتہ تھا کہ ایسے واقعات ہوں گے، دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جانا چاہئے۔ کراچی میں بس پر حملے جیسے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوتے ہیں، ایسے واقعات کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ آئین کے تحت سندھ میں گورنر راج نہیں لگایا جا سکتا۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی بس فائرنگ جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہئے آرمی چیف نے درست کہا کہ دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا، ایسے واقعات میں عام طور پر بیرونی ہاتھ ملوث ہوتا ہے۔
کراچی میں بس حملے جیسے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوتے ہیں، خورشید شاہ
May 15, 2015