بنوں (نامہ نگار ) پی ٹی آئی کے امیدوار کی پولنگ سٹیشن پر تحفظات دور نہ ہونے پر مشتعل افراد نے ریٹرنگ آفیسر پر حملہ کیا ،ہاتھا پائی کے دوران سابق ناظم سلیم الرحمن اور ریٹرنگ آفیسرکو معمولی چوٹیں آئیں،پولیس نے بروقت کارروائی پی ٹی آئی کے امیدوار کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ، ملازمین نے احتجاجا ً روڈ بلاک کردیا ،گذشتہ روز یونین کونسل ممباتی بارکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار انجینئر خالد خان اپنے خاندان اور کارکنوں کے ہمراہ ریٹرنگ آفیسر نمبر 8جلیل شیخ کے دفتر آئے جہاں انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل ممباتی بارکزئی کو دو ویلج کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے ایک پولنگ سٹیشن کو دوسرے ویلج کونسل میں قائم کردیا ہے جسے فوری منسوخ کیا جائے تاہم ریٹرنگ آفیسر کی طرف سے قانونی اور الیکشن کمیشن کے اقدامات کا جواز پیش کیا گیا جس پر پی ٹی آئی کے امیدوار مشتعل ہوگئے اور ریٹرنگ آفیسر پر حملہ کیا ۔
بنوں: پولنگ سٹیشن پر تحفظات، پی ٹی آئی کے امیدواراور کارکنوںکا ریٹرننگ آفیسر پر حملہ
May 15, 2015