سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات اور مالاکنڈ ایجنسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 198 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔