امریکی ایوان نمائندگان نے شہریوں کے ٹیلی فون کی جاسوسی روکنے کا بل منظور کر لیا

نیویارک (آن لائن) امریکی ایوان نمائند گان نے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے شہریوں کے ٹیلی فون کی جاسوسی روکنے کا بل منظور کر لیا ہے۔ امریکی ایوان نمائندہ گان میں این ایس اے کا ٹیلی فون جاسوسی پروگرام ختم کرنے کے پیٹریاٹک ایکٹ بل پر ووٹنگ ہوئی۔ بل کی حمایت میں 338 اور مخالفت میں 88ووٹ ڈالے گئے اور اسے فریڈم ایکٹ کا نیا نام دیا گیا ہے۔ امریکی عدالت نے پچھلے ہفتے اپنے فیصلے میں این ایس اے کی جانب سے شہریوں کے ٹیلی فون ریکارڈ کرنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے 2013میں ٹیلی فون جاسوسی کے متنازع پروگرام کا انکشاف کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن