کاسا 1000 معاہدہ توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرے گا: شیخ ارشد

May 15, 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ ارشد نے کاسا 1000معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ بجلی درآمد کرنا خوش آئند قدم ہے ۔مگر اس کے ساتھ ساتھ مقامی وسائل سے بھی بجلی کی پیداوار بڑھانا بہت ضروری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاسا 1000منصوبہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تاجکستان، افغانستان اور کرغستان کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں