واٹر پیوری فیکشن پلانٹس کے فارغ ہونیوالے آپریٹرز اور چوکیداروں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (خبرنگارخصوصی) ورکرز اتحاد آل واٹر پیور فیکشن پلانٹس کے زیراہتمام فارغ کئے جانے والے آپریٹرز اور چوکیداروں نے گزشتہ روز چوک کچہری پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ واٹر پیوری فیکشن پلانٹس کی واسا کو منتقلی کی وجہ سے ان کے یکم مئی سے نئے آرڈر نہیں کئے گئے لیکن اب واسا بھی انہیں لینے سے انکاری ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کی مستقلی کے کئی کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں اس کے باوجود انہیں مستقل کرنے کی بجائے فارغ کیا گیا ہے اس فیصلہ سے 300 سے زائد خاندانوں کا معاشی قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اور ڈی سی او سے مطالبہ کیا کہ انہیں فارغ کرنے کی بجائے مستقل کیا جائے۔ اس موقع پر کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہی سخت گرمی کی وجہ سے دو اہلکار بے ہوش ہو گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن