لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کے نام وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔گارڈین کورٹ 5 کے جج ملک اویس نے یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کے سابق شوہر خرم خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فضہ بتول کے نام وارنٹ جاری کئے ہیں کہ خرم کے نابالغ بیٹے اسفند یار کو 17 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ بذریعہ بیلف جاری کئے گئے ہیں کہ بیلف کو اختیار ہوگا کہ وہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرائے۔خرم خان کے مطابق اسکی سابق بیوی فضہ گیلانی نے اس سے 2010 ء میں طلاق لے لی اور اسکے کمسن بیٹے کو عدالتی حکم کے باوجود اس سے نہیں ملوایا جا رہا۔ خرم خان نے کہاکہ وزیراعظم گیلانی کو اپنا بیٹا مل گیا ہے اسے بھی اسکے بیٹے سے ملوایا جائے۔