مدینہ (اے پی پی) سعوی عرب میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مدینہ منورہ کے داخلی راستوں پر مسجد نبوی کے زائرین کے لیے 7 زبانوں میں 4 بڑے خیرمقدمی بورڈز کی تنصیب مکمل کرلی ہے۔ ان میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے والوں کا داخلی راستہ، الہجرہ شاہراہ کا داخلی راستہ، القصیم سے آنے والا راستہ اور تبوک سے آنے والا راستہ شامل ہیں۔ ان بورڈز پر سات زبانوں میں یہ عبارت بھی شامل ہے۔