کوونٹری (نامہ نگار) قائم مقام ہائی کمشنر ڈاکٹر اسرار حسین نے برطانیہ کے شہر سلاؤ Slough کونسل کے لارڈ میئر کی طرف سے دعوت پر ان کے پارلر میں نومنتخب کونسلرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسرار کی کمیونٹی خدمات پر انہیں خصوصی شیلڈ دی گئی۔ ڈاکٹر اسرار نے کہا لندن میئر صدیق خان کی کامیابی سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور اسلام کا اصل چہرہ روشناس ہو رہا ہے۔ دریں اثناء یورپ کی سطح پر سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ناصر تارڑ کی خدمات پر انہیں میئر آف سلائو کی طرف سے بھی شیلڈ دی گئی۔ ناصر تارڑ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میرا اصل ٹارگٹ ہے اور یہی میرا سرمایہ ہے۔