اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ائرپورٹ پر ایف آئی اے نے پاکستانی سفری دستاویز پر مسقط جانیوالا غیرملکی گرفتار کرلیا۔ غیرملکی شخص فضل کریم کے نام کی دستاویز پر مسقط جا رہا تھا۔ کوائف کمپیوٹر ڈیٹا میں ڈالے گئے تو وہ پاکستانی شہری ثابت نہ ہوا۔ غیرملکی کوائف لوڈ کرکے اینٹی انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا،مزید تحقیقات جاری ہیں۔