روانڈا(سپورٹس ڈیسک )روانڈا کے کپتان ایرک ڈوسنگی زمانا نے لگاتار دو دن سے زائد نیٹ میں بیٹنگ کر کے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ بنا لی۔روانڈا کرکٹ کے کپتان لگاتار 51 گھنٹے تک بیٹنگ کر کے سب سے طویل نیٹ سیشن کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔انہوں نے 11 مئی کو بیٹنگ کا آغاز کیا کیا ۔ اس دوران سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر، برطانوی ہائی کمشنر ولیم گیلنگ اور مس روانڈا نے بھی انہیں باؤلنگ کرائی۔